نئی دہلی، 3؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی)وزیر اعظم آفس (پی ایم او)کے سینئربیوروکریٹ امرجیت سنہانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے- ذرائع نے پیر کو یہ معلومات دیں -نوبھارت ٹائمزکے مطابق سنہا، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر، وزیر اعظم آفس (پی ایم او) میں مشیرہیں - وہ سماجی شعبے سے متعلق منصوبوں کو سنبھالتے تھے-سنہا، بہار کیڈر کے1983بیاچ کے آئی اے ایس افسر، دیہی ترقیاتی سکریٹری کے طور پر2019میں ریٹائر ہوئے- اس کے بعدوہ پی ایم اومیں تعینات ہوئے- وہ حالیہ مہینے میں پی ایم اوسے استعفیٰ دینے والے دوسرے سینئر عہدیدار ہیں -اس سے قبل مارچ میں سابق کابینہ سکریٹری پی کے سنہا، جو وزیراعظم آفس میں پرنسپل ایڈوائزر تھے، نے بھی استعفیٰ دے دیا-